اسلام آباد
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس
وزراء حکومت نثار انصر ابدالی, چوہدری اظہر صادق, چیف سیکرٹری فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خوشحال خان, سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر محمد فرید نے شرکت کی.
سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز احسن وحید راٹھور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.
اجلاس میں شرکاء کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے فیکلٹی و دیگر معاملات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی.
گورننگ باڈی نے آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے ساتھ 3 تین نرسنگ اینڈ مڈوائفری کالجز کی منظوری دے دی.
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں اور باغ کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے ساتھ الحاق کی بھی منظوری دی گئی.
بورڈ نے سی پی ایس پی کے ریجنل سینٹر کے لئے زمین کی بھی منظوری دی گئی ہے.
گورننگ باڈی کے اجلاس میں میڈیکل کالجز کے لئے فیکلٹی کی تقرریوں کی منظوری دی گئی.
آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے فیکلٹی و دیگر معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے. وزیراعظم آزاد کشمیر
تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. چوہدری انوارالحق
میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان ریاست کے عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں گے. وزیراعظم آزاد کشمیر
میڈیکل کالجز میں داخلوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ میرٹ پر بچے بچیوں کو داخلہ مل سکے. چوہدری انوارالحق