سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر
سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر نے مورخہ گیارہ جنوری کو پرنسپل پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کی دعوت پر کالج کا خصوصی دورہ کیا۔۔۔ اس موقعہ پر پرنسپل کالج کی جانب سے جناب سیکریٹری صحت عامہ کو کالج کی اب تک کی کارکردگی ،موجودہ صورت حال اور درپیش چلینجز کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔۔ اور انہیں موقعہ پر پی ایم ڈی سی وزٹ کے تناظر میں کالج کی آپ گریڈیشن کے لیے جاری کاموں کے بارے میں بتایا۔۔ ۔ جناب سیکریٹری صحت عامہ نے کالج کے انفراسٹرکچر اور سٹاف کی کمی کے باوجود تدریسی کارکردگی کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پونچھ میڈیکل کالج کے انفراسٹرکچر ، سٹاف کی کمی سمیت جملہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔۔ انھوں نے کہا کہ ھمیں نئے دور کے تقاضوں سے ھم آہنگ ہو کر آگے بڑھنا ھے اور اس کے لیے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی کی ضرورت ھے میڈیکل کالجز کو اناٹومس باڈیز کے طور پر اختیار دینے کے لیے کام کریں گے۔۔ تا کہ کالجز کی ضروریات کو بروقت اور اچھے طریقے سے پورا کیا جا سکے۔۔۔ انھوں نے فیکلٹی اور سٹاف کی تعریف کرتے ھوئے کہا کہ آپ ایک بہت خوبصورت جگہ پر لیکن مشکل حالات میں بہتری کام کر رھے ھیں ۔۔ انہوں نے کالج کے معیار کو اوپر اٹھانے کے لیے پرنسپل کے ویژن اور کوششوں کی تعریف کی اور انھیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔۔ اس سے قبل جناب سیکریٹری نے پونچھ میڈیکل کالج کے ٹیچنگ ہسپتالوں شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ اور زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ھسپتال چک کا بھی دورہ کیا۔۔